گگو منڈی، پی ٹی آئی رہنماﺅں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

  گگو منڈی، پی ٹی آئی رہنماﺅں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گگو منڈی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں سر گرم کارکنان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔قانون دان علی احمد صابر ایڈوکیٹ کے ڈیرہ پر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان منظور احمد قیصر راجپوت ،محمد اصغر ،محمد یٰسین ،محمد اقبال ،سعید احمد ،افتخار کھاری راجپوت ،ماجد علی ،عثمان ،طارق ،افضل جٹ ،عبدالحق ،غفار احمد ،مجید ا(بقیہ نمبر33صفحہ6پر )

حمد ،افتخار رحمانی اور دیگر نے مسلم لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی این اے156چوہدری نذیر احمد آ رائیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 229چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی موجودگی میں پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولت اور ن لیگی امیدواران کی مکمل حمائت کا اعلان کیا اس موقع پر چوہدری علی احمد صابر ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو چار سال تک دیکھا انہوں نے ملک میں افرا تفری گالم گلوچ اور انتقام کی سیاست کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا اور معاشرہ میں بد تمیزی کے کلچر کو فروغ دیا جس کے باعث آج کسی کی پگڑی محفوظ نہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے انتقام اور الزام تراشی کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولت کا اعلان کیا ہے