تربت میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 2                  بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق

    تربت میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 2                  بھائیوں سمیت 3افراد جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            تربت(مانیٹر نگ ڈیسک) بلوچستان میں ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور جاں بحق افراد اسی گاڑی میں سوار تھے۔ جاں بحق افراد کا تعلق بالگتر سے بتایا جاتا ہے جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے دھماکے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔علاوہ ازیںنگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے تربت میں باردوی سرنگ دھماکے کی شدید مذمت کی،جان اچکزئی نے کہا کہ تربت دھماکہ ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے متحرک ہیں، ذمہ داروں کیخلاف بھرپور کارروائی ہوگی، انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔مزید بر آںسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بلوچستان کے علاقہ ہوشاپ میں سڑک کنارے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی ہے۔

دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -