غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا ءسے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ

    غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا ءسے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         کوئٹہ (این این آئی)نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے۔نگران وزیر اطلاعات بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد اور غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا سے متعلق منفی باتیں پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاو_¿نٹس اور پیجز کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔جان اچکزئی نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھی تحقیقات اور ایسے تمام اکاو_¿نٹس چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر پیجزبنا کر کچھ گروپس ریاست اور حکومت مخالف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس کے علاوہ بلوچستان صحت کارڈ جیسے منصوبوں کے خلاف بھی پوسٹ کی گئیں، ریاست کا اٹل فیصلہ ہے کہ غیر قانونی طورپر مقیم افراد کو ہر صورت میں ملک سے نکالا جائے گا اور چند لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کرکے ریاست کی بدنامی کا باعث اور غیرملکی عناصر کے آلہ کار بن رہے ہیں۔نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ مکمل ثبوت حاصل کرنے کے بعد ایسے افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کرنے والے پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی جائےگی۔

جان اچکزئی

مزید :

صفحہ اول -