جامعہ زکریا، ایمپلائز ایسوسی ایشن الیکشن ڈیپارٹمنٹس میں پوسٹر لگانے پر پابندی 

    جامعہ زکریا، ایمپلائز ایسوسی ایشن الیکشن ڈیپارٹمنٹس میں پوسٹر لگانے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے الیکشن ‘ڈیپارٹمنٹس کے اندر پینا فلیکس اور پوسٹر لگانے پر پابندی عائد‘ بتایا گیا ہے کہ ریذیڈنٹ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے مراسلہ جاری کیا کہ یونین الیکشن کے سلسلے میں کوئی بھی(بقیہ نمبر20صفحہ6پر )

 گروپ اپنے پینا فلیکس‘ بینرز و پوسٹرز ڈیپارٹمنٹس کے اندر نہیں لگائے گا تاکہ یونیورسٹی کی خوبصورتی متاثر نہ ہو۔ اس حکم پر عملدرآمد کردیا گیا ہے اور یونیورسٹی میں گزشتہ الیکشنز کی نسبت پینا فلیکس‘ بینرز و پوسٹرز کی تعدادبہت کم ہے ۔یونیورسٹی حلقوں نے ریذیڈنٹ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر کے ان اقدامات کو سراہا ہے۔