وزیراعلیٰ کا رواںہفتے ڈیرہ کا دورہ متوقع انتظامات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ

        وزیراعلیٰ کا رواںہفتے ڈیرہ کا دورہ متوقع انتظامات کو حتمی شکل دینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا اپنی کابینہ کے ہمراہ رواں ہفتہ میں ڈی جی خان ڈویژن کا دورہ متوقع ہے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس،اجلاس میں آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او احمد محی الدین،ڈویژنل و ضلعی افسران بھی موجود (بقیہ نمبر27صفحہ6پر )

تھے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کاڈیرہ غازیخان کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کسی بھی ادارے کا وزٹ کرسکتے ہیں،افسران الرٹ رہیں،ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیا جائے،فرائض میں کوتاہی نہ برتیں وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کے دورہ پر سیکرٹریز اور متعلقہ افسران بھی شریک ہوں گے وزیر اعلی دو دن تک ڈیرہ غازیخان میں قیام اور کسی بھی ادارے کا دورہ کرسکتے ہیں اس لئے تمام محکمے انتظامات کو حتمی شکل دیں دفاتر کی صفائی،نظم و ضبط اور متعلقہ معاملات کو بہتر کئے جائیں آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ وزیر اعلی اور کیبنٹ کے دورہ کے دوران سکیورٹی معاملات کو سخت کیا جائیگامحکمے سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ دورہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ضلعیانتظامیہ تمام اداروں کے ساتھ کوآرڈ ی نیشن برقرار رکھے گی،چیک لسٹ کے مطابق تمام تر اقدامات کو ضرور پرکھا جائیگا،صفائی و ستھرائی،ڈسپلن اور انیشیٹیٹو پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،اجلاس میں سرکاری محکموں کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا ّ