ٹیلی ویژن،ماہی گیروں کا عالمی دن کل ملک بھر میں تقریبات کی تیاریاں
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہی گیروں اورٹیلی ویژن کے عالمی دن کل منائے جائیں گے،اس دن کو منانے کامقصد ماہی گیروں کے مسائل کو اجاگر کیا جاسکے لیکن فورمز میں صرف باتوں کی حد تک تو بات کی جاتی ہے مگر انکے مسائل حل کرنے (بقیہ نمبر25صفحہ6پر )
کیلئے کوئی عملی قدم اٹھایا نہیں جاتا،پاکستان کے ساحلی علاقوں میں سب سے قدیم پیشہ اور سب سے زیادہ افراد کے روزگار کا ذریعہ ماہی گیری ہی ہے۔ سندھ کی ساحلی پٹی کے ماہی گیرکس حال میں ہیں،سمندر کی لہروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مچھلیاں پکڑ کر لانے والے مچھیرے سمندر کی موجوں کے ساتھ دن ، ہفتے اور مہینہ گزار دیتے ہیں لیکن بدلے میں چند سو روپوں کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آتا جبکہ ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن بھی کل منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصدلوگوں کی تفریح،تعلیم و تربیت اور معلومات کے حصول کے لئے ٹیلی ویژن کی اہمیت کو اجاگر کرنا رکھا گیا،جس میں لوگوں کو ٹیلی ویژن کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا جائے گا،اس دن منانے کا آغاز اس وقت سے شروع ہوا کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے دسمبر1996میں ایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 21نومبر کو ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جاتاہے