محکمہ ریلویز ، مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کرانیکا سلسلہ تیز
ملتان(سٹی رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن میں ڈی ایس ریلوے ملتان محمود رحمان لاکھو کی ہدایات پر ریلوے اراضی پر قابضین مافیا کیخلاف کریک ڈان جاری ہے، اسی سلسلے میں ریلوے ملتان ڈویژن میں کلور کوٹ اور پپلاں کے درمیان 6 ایکڑ رقبہ زرعی اراضی(بقیہ نمبر9صفحہ6پر )
واگزار کروائی گئی جس کی مالیت 36 لاکھ روپے بتائی گئی ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان اور کوٹ چھٹہ کے درمیان 3 ایکڑ زرعی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی ، ریلوے اراضی قابضین کے خلاف اراضی واگزار کروائے جانے کے سلسلے میں اسسٹنٹ انجینئر بھکر ، آئی او ڈبلیو اور ریلوے پولیس کی سربراہی میں ٹیم نے کلور کوٹ اور پپلاں کے درمیان کاروائی کرتے ہوئے زمینیں واگزار کروائیں، ڈیرہ غازی خان اور کوٹ چھٹہ کے درمیان 3 ایکڑ زرعی اراضی قبضہ مافیا سے لے ستار نامی شخص کے حوالے کردی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ کا کہنا ہے ریلوے پراپرٹی کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔