مدرسے کے طلباء سے زیادتی کا معاملہ، مزید 2 اساتذہ گرفتار

مدرسے کے طلباء سے زیادتی کا معاملہ، مزید 2 اساتذہ گرفتار
مدرسے کے طلباء سے زیادتی کا معاملہ، مزید 2 اساتذہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال  (ویب ڈیسک)  مدرسے کے طالب علموں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے میں پولیس نے مزید 2 اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔

"جیونیوز "کے ذرائع کے مطابق چکوال پولیس کی جانب سے مدرسے کے طالب علموں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں گرفتاریاں جاری ہیں اور چکوال پولیس نے مزید 2 افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں بلال اور اختر شامل ہیں جو مدرسے میں بطور اساتذہ تعینات تھے تاہم پولیس کی جانب سے مدرسے کی انتظامیہ کو دونوں اساتذہ کو گرفتار کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
دوسری جانب گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزمان کے ڈی این اے سیمپل بھی لیب میں بھجوا دیئے گئے ہیں اور پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور تشدد کا اقرار کر لیا ہے تاہم زیادتی کا الزام ماننے سے انکار کیا ہے۔ادھر   نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مدرسے کا دورہ کیا اور متاثرہ بچوں کو انصاف دلانے کا وعدہ کیا، ان کاکہناتھاکہ ان والدین کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو داد رسی کے لیے سامنے آئے ہیں۔