آسٹریلیا کو ورلڈکپ جتوانے والے ' ٹراویس ہیڈ' کے بارے میں 7 سال قبل کی گئی لیجنڈری کھلاڑی کی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کے بلے باز ٹراویس ہیڈ نے اپنی ماہرانہ بیٹنگ کی بدولت بھارت کو شکست دیتے ہوئے آسٹریلیا کو کرکٹ کا چیمپئن بنا دیا ہے جن کی بیٹنگ کے چرچے دنیا کے ہرکونے میں ہو رہے ہیں تاہم ٹراویس ہیڈ کے بارے میں شین وارن کی 7 سال قبل کی گئی پیشگوئی آج سچ ثابت ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے لیجنڈری سابق فاسٹ باولر شین وان نے 2016 میں ٹراویس ہیڈ کے بارے میں ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایک پیشگوئی کی تھی جو کہ آج شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور تیزی سے ٹویٹر پر وائرل ہو رہی ہے ۔
شین وارن نے 2016 میں ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ" میں ٹراویس ہیڈ کا بہت بڑا مداح ہوں ، میں جانتاہوں کہ وہ آسٹریلیا کا مستقبل میں بہت بڑا سٹار ثابت ہو گا".
یاد رہے کہ ٹراویس ہیڈ نے بھارت کے خلاف ورلڈکپ فائنل میں 137 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس نے بھارت کے ورلڈ کپ جیتنے کے خوابوں پر مکمل پانی پھیر دیا ۔