تفتیش میں کسی تیسرے شخص کانہیں ،شاہنواز امیر کا ڈی این اے میچ ہوا،پراسیکیوٹر کے سارہ انعام قتل کیس میں دلائل

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس میں پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ تفتیش میں کسی تیسرے شخص کا ڈی این اے نہیں آیا،تفتیش میں شاہنواز امیر کا ڈی این اے میچ ہوا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی،سیشن جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کی جانب سے حتمی دلائل دیئے گئے، پراسیکیوٹر نے کہاکہ سارہ انعام کو ٹارچر کیا گیا، جسم پر بیشتر زخموں کے نشانات ہیں، تفتیش میں کسی تیسرے شخص کا ڈی این اے نہیں آیا،تفتیش میں شاہنواز امیر کا ڈی این اے میچ ہوا،شاہنواز امیر نے ثبوتوں کو ختم کرنے کی بھی کوشش کی، فارم ہاؤس کی سی سی ٹی وی ویڈیو 2دن قبل ڈسکنکٹ کی گئی تھی،شاہنواز امیر نے سارہ انعام کیساتھ ظالمانہ سکوک رکھا۔