سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر نہ دینے پر شوہر پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر نہ دینے پر شوہر پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا
سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر نہ دینے پر شوہر پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر نہ دینے پر شوہر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا،بھلوال سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں حق مہر کی عدم ادائیگی کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کو پاکستان کا قانون پسند نہیں تو کم از کم اسلام کا ہی احترام کرلیں،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ حق مہر بیوی کا حق ہے اسے کیوں نہیں دیا؟چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کی کتنی بیویاں ہیں؟ وکیل نے کہاکہ درخواست گزار کی 2بیویاں ہیں،5لاکھ حق مہر 6سال تک نہ ادا کرنے پر چیف جسٹس نے وکیل درخواست گزار کی سرزنش کردی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ کو 10لاکھ ادا کرنے کا حکم کردیں تاکہ آئندہ ایسے کیسز عدالت میں نہ لائیں،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ میں اپنا کیس واپس لیتا ہوں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایسے نہیں ہوگا وکیل صاحب جب مرضی آپ کیس واپس لے لیں،6 سال بیوی کا حق نہیں دیا اور آپ انصاف کیلئے سپریم کورٹ آئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر نہ دینے پر شوہر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا،6سال عدالت میں کیس چلانے اور حق مہر نہ دینے پر سپریم کورٹ نے جرمانہ کیا،سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں بیوی کو حق مہر ادا کرنے کا حکم دیدیا۔