افغان مہاجرین کے غیرقانونی قیام کیخلاف دائر درخواست کا معاملہ ،سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کردیئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے افغان مہاجرین کے غیرقانونی قیام کیخلاف دائر درخواست پر چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں افغان کے غیرقانونی قیام کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان چیمبر اپیل پر سماعت کی ، عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے افغان شہریوں کے وطن واپسی کیخلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دیدیا۔