باپ کے سینے پہ اک پھول کا لاشہ دیکھا۔۔۔( فلسطین میں بچوں کے قتلِ عام پر جذبات کا اظہار) 

باپ کے سینے پہ اک پھول کا لاشہ دیکھا۔۔۔( فلسطین میں بچوں کے قتلِ عام پر جذبات ...
باپ کے سینے پہ اک پھول کا لاشہ دیکھا۔۔۔( فلسطین میں بچوں کے قتلِ عام پر جذبات کا اظہار) 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبِ ظلمت میں یہ آنکھوں نے تماشا دیکھا 
چاند نکلا تو ہر اک سمت اندھیرا دیکھا

میں نے دیوار پہ اک سایہ تو  دیکھا لیکن 
پسِ دیوار مگر اور بھی سایہ دیکھا 

ہر رگِ گل سے ٹپکتا ہوا خوں دیکھا ہے
مُجھ کو صیاد نے جو کُچھ بھی دکھایا دیکھا 

روزِ محشر سے بھی پہلے یہ قیامت دیکھی 
باپ کے سینے پہ اک پھول کا لاشہ دیکھا

شکلِ انساں میں کئی بھیڑئیے دیکھے مَیں نے 
خوں سے لبریز مری آنکھوں نے کیا کیا دیکھا 

مسجدوں پر بھی ہوئی جاتی ہے گولہ باری 
یہ تماشا ہے ؟ تو پھر مَیں نے تماشا دیکھا 

جعفری جاگا نہیں سویا ضمیرِ  مغرب 
شہرِ خاموشاں میں مغرب کاجنازہ دیکھا 
کلام :ڈاکٹر مقصود جعفری (اسلام آباد)