ڈیفنس فیز 7 میں ٹریفک حادثہ میں 6 افراد کی موت کے کیس میں اہم پیشرفت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیفنس فیز 7 میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 6 افراد کی موت کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، پولیس نے ملزم افنان کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والے اس کے دوسرے دوست ابراہیم کو بھی حراست میں لے لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تفتیش میں سامنےابراہیم نے تصدیق کی حادثے کے وقت گاڑی افنان ہی چلا رہا تھا ، وقوعہ کے وقت گاڑی میں 4 دوست موجود تھے جن میں افنان، ابراہیم، سعد اور علی شامل ہیں ۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن عمران کیشور نے مدعی مقدمہ رفاقت ، مرکزی ملزم افنان اور اس کے دوست ابراہیم سے پوچھ گچھ کی ، پولیس کا کہناہے کہ مرکزی ملزم افنان کا آج پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے وہ کتنا جھوٹ اور کتنا سچ بول رہا ہے ۔
یاد رہے کہ شادی کی تقریب سے واپسی پر سفید رنگ کی گاڑی میں سوار فیملی کے 6 لوگ اس وقت موت کے منہ میں چلے گئے جب ایک کم عمر ڈرائیور افنان نے ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے زگ زیگ گاڑی چلائی جو کہ دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی ۔