جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طور پر خارج

جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طور پر خارج
جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طور پر خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کا جائزہ لیا گیا۔

جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طور پر خارج کر دی گئی جبکہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات  کا جائزہ وقفہ کے بعد لیا جائے گا۔