اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے بازو پر معروف کارٹون کریکٹر کا ٹیٹو بنوا لیا

اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے بازو پر معروف کارٹون کریکٹر کا ٹیٹو بنوا لیا
اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے بازو پر معروف کارٹون کریکٹر کا ٹیٹو بنوا لیا
سورس: Instagram/haniaheheofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے بااداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے بازو پر معروف کارٹون کریکٹر ’ببلز‘ کا ٹیٹو بنوا لیازو پر معروف کارٹون کریکٹر ’ببلز‘ کا ٹیٹو بنوا لیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اداکارہ کی طرف سے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی، جس میں ان کے بازو پر پہلی بار یہ ٹیٹو دیکھا گیا۔ 


یہ ٹیٹو مشہور زمانہ کارٹون سیریز ’پاور پاپس گرلز‘ کے سب سے بھولے کردار ببلز کا ہے۔ بعد ازاں ہانیہ عامر نے اپنی ایک اور تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھتی ہوتی ہیں اوران کے ایک بازو پر سفید پٹیاں لگی ہوتی ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین ہانیہ عامر کے اس ٹیٹو کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ یہ اس کی اپنی زندگی ہے لیکن کیا ٹیٹو حرام نہیں ہے؟“ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ’پاکستانیوں میں اسلام ختم ہو گیا۔“ ایک اور شخص نے لکھا کہ ”نہ صرف ٹیٹو حرام ہے بلکہ اس نے جو کپڑے پہن رکھے ہیں وہ بھی حرام ہیں، لیکن ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ اس کی ذاتی زندگی ہے۔“

مزید :

تفریح -