لاہور پولیس نے خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

لاہور پولیس نے خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
لاہور پولیس نے خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نےلون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کی نازیباویڈیوزبنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی آرگنائزڈ کرائم فرقان بلال کے مطابق ملزمان انٹرنیٹ پر لون ایپ کے ذریعے شہریوں کوبلیک میل کرکے پیسے بٹورتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان قرضہ لینے والی فیملیز کو ویڈیو کال کرکےاسکرین شارٹ لیتے اور خواتین کی تصاویرایڈٹ کرکے بلیک میل کرتے جس کے بعد متاثرین سے بھاری رقم وصول کی جاتی۔ ان کا کہنا تھاکہ ملزمان سے 6 لیپ ٹاپ، ایڈٹ کرنے والی ڈیوائس اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی ہے۔