چیٹ جی پی ٹی کے برطرف سی ای او کو نوکری کی آفر آگئی

چیٹ جی پی ٹی کے برطرف سی ای او کو نوکری کی آفر آگئی
چیٹ جی پی ٹی کے برطرف سی ای او کو نوکری کی آفر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)  امریکا کی ملٹی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے اوپن اے آئی کے سیم آلٹمین اور انکی ٹیم کے دیگر افراد کو ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔

ستیہ نڈیلا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اوپن اے آئی کے سیم آلٹمین، کمپنی کے شریک بانی گریگ بروک مین اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ایک نئی ایڈوانسڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ریسرچ ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے مائیکروسافٹ میں شامل ہوں گے۔

آلٹ مین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مشن جاری ہے۔

یادرہے کہ چیٹ جی پی ٹی بوٹ کے پیچھے کام کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی سے سیم آلٹمین کو دو روز قبل برطرف کردیا گیا تھا۔