وزیراعظم سےسعودی عرب،یواےای کے سفراء کی ملاقاتیں

وزیراعظم سےسعودی عرب،یواےای کے سفراء کی ملاقاتیں
وزیراعظم سےسعودی عرب،یواےای کے سفراء کی ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سعودی عرب اور یو اے ای کے سفیروں کی ملاقاتیں،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔

 نگران وزیراعظم سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات ہوئی جس میں فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے پاکستانی سفارتی کوششوں کے عزم کااظہار کیا گیا۔وزیراعظم نے او آئی سی سربراہی اجلاس کی میزبانی پرسعودی قیادت کی تعریف کی۔عرب ،اسلامی ممالک میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں سعودی ولی عہد کے کردار کو سراہا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

مزید :

قومی -