پاکستان میں بریسٹ کینسر سے سالانہ 44 ہزار اموات ہوتی ہیں، ثمینہ علوی

   پاکستان میں بریسٹ کینسر سے سالانہ 44 ہزار اموات ہوتی ہیں، ثمینہ علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی) خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 44000 خواتین چھاتی کے کینسر کی تاخیر سے تشخیص کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں، اگر اس کی تشخیص ہو جائے تو 98 فیصد تک زندہ رہنے کے امکانات ہوتے ہیں اس(بقیہ نمبر16صفحہ6پر )

 طرح ہزاروں خواتین اور ان کے خاندانوں کو بچایا جا سکتا ہے،پاکستان میں اس بیماری کی ابتدائی علامات کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے ۔اتوار کو پاکستان فارن آفس ویمنز ایسوسی ایشن (پفوا) کے سالانہ چیریٹی بازار کے موقع ہر خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر اسلام آباد میں مقیم سفارت کاروں کی بیگمات نے اپنے اپنے ممالک کی ثقافت، کھانوں اور فن پاروں کی عکاسی کرنے والے سٹالز لگائے۔چیریٹی بازار سے حاصل ہونے والی آمدنی وزارت خارجہ کے کم آمدنی والے ملازمین کی فلاح و بہبود کےلئے استعمال کی جائے گی۔

 ثمینہ علوی