خیبرپختونخوا حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے فری ایمبولینس سروس کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت نے اِس کے لئے سات کروڑ روپے مختص کر دیے ہیں،اِس فنڈ سے چھ ایمبولینسیں خریدی جائیں گی جبکہ پٹرول اور دیگر اخراجات کے لئے 15 لاکھ روپے ماہانہ کے حساب سے اضافی فنڈ بھی جاری کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سروس مفت ایمبولینس سروس پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مہیا کی جائے گی، بیرون ملک سے لائی جانے والی میت کو آبائی علاقے تک منتقل کرے گی۔اِس ضمن میں محکمہ ریلیف،سول ایوی ایشن اتھارٹی سے تمام معاملات طے کرے گا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی کْل آبادی کی بڑی تعداد بیرون ملک مقیم ہے اور اُنہیں میت کی ائیر پورٹ سے اپنے آبائی علاقوں کو منتقلی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا جنہیں صوبائی حکومت نے فری ایمبولینس سروس کے ذریعے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
٭٭٭٭٭