جرمانوں کو بڑھانے کیلئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہئے،لاہور ہائیکورٹ کے سموگ تدارک کیس میں ریمارکس

Nov 20, 2024 | 02:49 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب  نے کہا کہ  زیادہ دھواں  چھوڑنے والی گاڑی دوبارہ پکڑی جائے تو جرمانہ ڈبل کردیا گیا، عدالت نے کہا کہ یہ بہترین اقدام ہے اس سے بھی کافی فرق پڑے گا، جرمانوں کو بڑھانے کیلئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہئے۔

نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ سموگ کم ہونے کا سارا کریڈٹ موسم کی تبدیلی کو دیا جارہا ہے، حکومت اور سموگ کنٹرول کرنے کیلئے کام کرنے والے اداروں کو بھی کریڈٹ جاتا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ فیلڈ میں جو کام اور محنت کررہے ہیں ان سمیت سب کو کریڈٹ جاتا ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سموگ کنٹرول کے اقدامات کی رپورٹ عدالت  میں پیش کی،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ زیادہ دھواں  چھوڑنے والی گاڑی دوبارہ پکڑی جائے تو جرمانہ ڈبل کردیا گیا، عدالت نے کہا کہ یہ بہترین اقدام ہے اس سے بھی کافی فرق پڑے گا، جرمانوں کو بڑھانے کیلئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہئے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ اس پر کام شروع ہو چکا ہے پروپوزل بن گیا ہے،عدالت نے کہا کہ اربن یونٹس نے ماسٹر پلاننگ پر کام کیا ہوا ہے ان سے مدد لی جا سکتی ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ غیرقانونی پلانٹس کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں،گوجرانوالہ میں چند دن میں 19غیرقانونی پلانٹس گرائے گئے،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ یہ زبردست ہے آپ نے ٹریبونل کی پروا نہیں کرنی۔

مزیدخبریں