اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایڈمنسٹریٹر، ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کا تقرر کر دیا ہے۔ کیپٹل ہسپتال اسلام آ باد کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل مولا کوایڈمنسٹریٹر، ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔ تقرری کنٹریکٹ پر 3سال کیلئے ایم پی ٹو سکیل میں کی گئی ہے۔ وزارت صحت نے ان کی تقرری کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
"جنگ " کے مطابق سیکر ٹیریٹ گروپ کے گر یڈ19کے افسر اور ڈائریکٹر نجکاری کمیشن زاہد نذیر کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ دفاع راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب حکومت اور گریڈ 19 کی افسرفرحت جہاں راجہ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔