لوگ باہر نکلیں گے اور بڑی تعداد میں نکلیں گے، ہماری تیاری پوری ہے:شعیب شاہین

Nov 20, 2024 | 03:37 PM

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن کور کمیٹی پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا ہےکہ احتجاج کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے۔ہمارے بہت سارے کارکنوں کو اٹھا لیا گیا ہے۔خاتون کارکنوں، مرد کارکنوں کی ضعیف ماں اور بیمار بیوی کو اٹھا لیا گیا ہے،لوگوں کے گھروں کو بھی توڑا جارہا ہے۔ اس سب فسطائیت اور یزیدیت کے باوجودہمارا ہوم ورک مکمل ہے۔ہمارے لوگ باہر نکلیں گے اور بہت بڑی تعداد میں نکلیں گے۔ ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود احتجاج کے لیے ہماری تیاری پوری ہے،حکومت کے اندر بات چیت کے حوالے سے سنجیدگی ہے تو اچھی بات ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے بھی شرکت کی ۔

مزیدخبریں