بانی نے کہا ہے مذاکرات انہی سے ہونگے جن کے پاس اصل طاقت ہے،وکیل فیصل چودھری  

Nov 20, 2024 | 03:38 PM

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات انہی سے ہونگے جن کے پاس اصل طاقت ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل فیصل چودھری  نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اگر کل تک مذاکرات کے حوالے سے بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہےاور اگر بات آگے نہیں بڑھی تو ہمارا احتجاج ضرور ہوگا۔

فیصل چودھری کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ احتجاج پر ایک ارب روپے کے اخراجات کی خبریں بے بنیاد ہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا، بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ سیاسی جماعتیں ملک کو اکٹھا رکھتی ہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 9مئی کے بعد میں نے دوسری دفعہ احتجاج کی کال دی ہے،انہوں  نے کہاکہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی مذاکرات ہمارے مطالبات پر ہونگے، مذاکرات انہی سے ہونگے جن کے پاس اصل طاقت ہے،فیصل چودھری کا مزید کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہاہے تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میں نے کل تک مذاکرات کیلئے وقت دیا ہے ۔

مزیدخبریں