شاہدرہ میں گیس کا پریشر بڑھایا جائیگا، ملک ریاض

شاہدرہ میں گیس کا پریشر بڑھایا جائیگا، ملک ریاض

  



لاہور (جنرل رپورٹر) شاہدرہ پاور ہاﺅس میں آنے والی سوئی گیس کی ہائی پریشر لائن کو شاہدرہ ٹاﺅن کے ساتھ ملانے کیلئے ممبر قومی اسمبلی حاجی ملک ریاض احمد کی نگرانی میں کام جاری اہل علاقہ کی طرف سے دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر ملک ریاض کا شکریہ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات پر ممبرقومی اسمبلی حاجی ملک ریاض احمد نے ہائی پریشر لائن سے کنکشن کرانے کیلئے کام شروع کرایا اور رات بھر اس کی نگرانی کرتے رہے اس موقع پر لوگوں نے ملک ریاض کے حق میں نعرے بازی کی اور کہا کہ انہوں نے دیرینہ مطالبہ پورا کرکے دل جیت لئے ہیں اس موقع پر ملک ریاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ میرا گھر ہے اور یہاں کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے بھی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ہائی پریشر لائن کے ساتھ کنکشن ہونے سے علاقہ پورا شاہدرہ میں گیس کا پریشر بہتر ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ میں شاہدرہ کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہوں اور انشاءاللہ جلد پورے شاہدرہ کو ماڈ ل بنا دیا جائیگا اس موقع پر سابق ناظم یوسی 5 محمد اقبال خان، خالد انصاری، شیخ اشفاق ، عثمان خان، خدا بخش سرور بھٹی، احسان خان، محمد ندیم، افتخار ہاشمی اور ملک غفار بھی موجود تھے اقبال خان نے کہا کہ ملک ریاض نے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ گیس کا مسئلہ حل ہونے پر ہم ملک ریاض کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور حلقہ کی ترقی کیلئے ان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1