لیسکو ہیڈآفس میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے پی اینڈ ای کمپیوٹر سنٹر کا افتتاح

لیسکو ہیڈآفس میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے پی اینڈ ای کمپیوٹر سنٹر کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) توانائی کے شعبے کو مستحکم کرنے کیلئے لیسکو کے صدر دفتر میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے پلاننگ اینڈ انجینئرنگ ( پی اینڈ ای) کمپیوٹر سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ لیسکو حکومتی ملکیت کی ملک میں وہ پہلی کمپنی ہے جہاں یو ایس ایڈ کے اشتراک سے جدید پی اینڈ ای سینٹر قائم کیا گیا ہے اور اس طرح کے جدید سینٹرز ملک کی دیگر بجلی کی ترسیلی کمپنیوں میں بھی قائم کئے جائیں گے تا کہ انہیں جدید خطوط پر استوار کر کے پاکستان بھر میں توانائی کی تقسیم کے نظام کو مربوط اور فعال بنایا جا سکے۔ گزشتہ روز افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس ایڈ پاور ڈسٹری بیوشن پروگرام کے ڈپٹی چیف سلیم عارف نے کہا کہ سرکاری شعبے میں چلنے والی بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے، لاسز کو کم کرنے اور صارفین کو بجلی کی مستحکم فراہمی کیلئے امریکہ پاکستان کی جس طرح مدد کر رہا ہے اس سے نہ صرف بجلی کے لاسز کم ہوں گے بلکہ ترسیلی کمپنیوں کی وصولیاں بھی بہتر ہوں گی۔ اس موقع پر لیسکو کے چیف ایگزیکٹو افسر ضیاءلطیف نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت لیسکو بہتر انداز سے منصوبہ بندی کر سکے گا جس سے صارفین کو بھی خدمات کی فراہمی اچھے انداز سے ہو سکے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -