پاکستان میں فلمسازی کا عمل حوصلہ افزاۂے، زیبا بختیار
کراچی(این این آئی) معروف اداکارہ و پروڈیوسر زیبا بختار نے کہاہے کہ پاکستان میں فلمسازی کا عمل بلاشبہ بہت حوصلہ افزاء ہے ، لیکن اس میں ابھی بہتری کی گنجائش موجود ہے۔اچھی اور معیاری فلمیں ضرور بن رہی ہیں لیکن اچھی کہانی کی اب بھی کمی محسوس ہورہی ہے کیونکہ کسی بھی ڈرامے یا فلم کی کامیابی میں اچھی کہانی سب سے اہم ہوتی ہے پروڈکشن کی سطح پر بہتری آئی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیاکہا کہ اس وقت فلم انڈسٹری میں معیاری کام ہورہا ہے۔
