حکومت کی سٹیل ملز کو 35ارب روپے دینے سے معذرت ،سٹیل ملزکی نجکاری کررہے ہیں: وزیرنجکاری کمیشن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے سٹیل ملز کو35ارب روپے کی ادائیگی سے معذرت کرلی ہے ۔چیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمرکاکہناہے کہ سٹیل ملز کی نج کاری کی جارہی ہے اورحکومت اس وقت اس قابل نہیں کہ واجبات اداکرسکے ،سٹیل ملز نے یہ رقم سوئی سدرن کی واجبات کی ادائیگی کیلئے رقم مانگی تھی۔تفصیلا ت کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والاکی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلا س ہو ا جس میں چیئرمین نجکاری کمیشن بھی موجودتھے ۔اجلا س میں چیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمر نے کہا کہ سٹیل ملز کی نجکاری کا ٹرانزیکشن سٹرکچر مکمل کرلیا ہے سٹیل ملز کی نجکاری کیساتھ پلانٹ کی ملحقہ جگہ بھی فروخت کی جائیگی۔حکومت اس وقت اس قابل نہیں کہ سٹیل ملز کوواجبات کی ادائیگی کیلئے رقم دے سکے جس پر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بقایاجات کی عدم اادائیگی پر نجکاری کرنی ہے تو پی آئی اے سمیت دیگر کوبھی بند کردینا چاہئے۔
