چین:3طالب علموں نے سکول ٹیچر کو لوٹنے کے بعد قتل کر دیا
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین میں گیارہ سے تیرہ سال کی درمیانی عمر کے تین لڑکوں نے ایک خاتون ٹیچر کو قتل کر کے اُس کا موبائل فون اور چند سو ڈالر لوٹ لیے۔ سرکاری میڈیا نے اس بارے میں منگل کو رپورٹ شائع کی، جس میں کہا گیا کہ یہ لڑکے چینی صوبے ہونان کے علاقے لیانچیاؤ کے ایک ایلمنٹری اسکول کے ارد گرد اتوار کو چکر لگا رہے تھے اور اس دوران انہوں نے اسکول کی نگرانی کرنے والی اس واحد استانی کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔ ایک دوسرے اسکول کے ان تین طالبعلموں نے 52 سالہ ٹیچر کو زد و کوب کیا، اُس کے منہ میں کپڑا ٹھونس کر اُسے ایک ٹائلٹ میں لے گئے، جہاں وہ دم توڑ گئی۔پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے
