باپ بننے کے خواہشمند مردوں کو کس طرح کا زیر جامہ استعمال کرنا چاہئے؟ سائنسدانوں نے انتہائی مفید مشورہ دیدیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اولاد اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے، بے اولاد لوگ بچے کی پیدائش کے لیے کیا کچھ جتن کرتے ہیں اور مہنگا ترین علاج کرواتے ہیں لیکن کبھی کسی نے پیشگی احتیاطی تدابیر کی طرف توجہ نہیں دی جن سے ماہرین گاہے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔امریکی ماہرین نے ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سخت پتلون اور زیرجامے پہننے والے مردوں میں سپرمز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ ڈھیلے ڈھالے زیرجامے پہنتے ہیں ان میں یہ خطرہ 25فیصد کم ہوتا ہے۔
وہ عرب ملک جہاں غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں ملا کرے گا
سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کے ماہرین کا کہنا تھا کہ مردوں کی زیرجاموں کے حوالے سے پسند ان کے سپرمز کے معیار پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔کھلے اور ہوادار زیرجامے پہننے سے سپرمز میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے اگر مرد رات کو سوتے وقت کچھ بھی نہ پہنیں تو مزید بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
ماہرین نے اپنی تحقیق میں 501مردوں پر تجربات کیے جو باپ بننے کی خواہش رکھتے تھے۔ان مردوں کو سخت اور ڈھیلے ڈھالے زیرجاموں کی نسبت سے دو گروپوں میں تقسیم کرکے ان کے سپرمز کے ٹیسٹ کیے گئے۔ نتائج میں یہ انکشاف ہوا کہ سخت زیرجامے پہننے والے مردوں کے سپرمز کے ڈی این اے کو 25فیصد زیادہ نقصان پہنچ چکا تھا جبکہ جو لوگ دن میں ڈھیلا زیرجامہ پہنتے ہیں اور سوتے وقت بالکل پہنتے ہی نہیں، ان کے سپرمز کا ڈی این اے 25فیصد تک بہتر حالت میں موجود تھا۔
