وزیراعظم 4روزہ سرکاری دورے پرامریکہ پہنچ گئے
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف چارروزہ سرکاری دور ے پرامریکا پہنچ گئے،وزیراعظم کا طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی رات تقریبا گیارہ بجے کے قریب واشنگٹن کے اینڈریوس ائیربیس پراترا،امریکی محکمہ خارجہ کے حکام اورپروٹوکول افسروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا،مشیرخارجہ سرتاج عزیز،امریکا میں پاکستان کے سفیرجلیل عباس جیلانی اوراقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی بھی ائیربیس پروزیراعظم کے استقبال کے لئے موجود تھیں،وزیراعظم کے ہمراہ ان کی اہلیہ کلثوم نوازاوربیٹی مریم نواز بھی ہیں ،مریم نواز کی بیٹی اوربیٹابھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں ،میاں نوازشریف امریکا کے سرکاری مہمان خانے بلیرہاوس میں قیام کریں گے، وزیراعظم نوازشریف کوامریکی صدرباراک اوباما نے دورے کی دعوت دی تھی،دونوں رہنماوں کے درمیان بائیس اکتوبرکو ملاقات ہوگی جس میں دوطرفہ اموراورخطے کی صورتحال پراہم بات چیت ہوگی،۔
