وہ نوجوان لڑکی جو بغیر کچھ خرچ کئے بیرون ممالک میں بھی ’موجیں‘ کرتی ہے، یہ کوئی شہزادی نہیں بلکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ جان کر مردوں کے سر شرم سے جھک جائیں گے

وہ نوجوان لڑکی جو بغیر کچھ خرچ کئے بیرون ممالک میں بھی ’موجیں‘ کرتی ہے، یہ ...
وہ نوجوان لڑکی جو بغیر کچھ خرچ کئے بیرون ممالک میں بھی ’موجیں‘ کرتی ہے، یہ کوئی شہزادی نہیں بلکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ جان کر مردوں کے سر شرم سے جھک جائیں گے

  

برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک) کسی کے خرچ پر دنیا بھر کی سیر کرنا صرف ایک خواب ہی لگتا ہے لیکن برسبین کی رہائشی 21 سالہ جیسیکا کیلئے یہ خواب نہیں بلکہ حقیقت ہے جو حال ہی میں ڈھائی ہفتوں کیلئے ایک ایسے شخص کے ساتھ کیلیفورنیا گئی جسے وہ انٹرنیٹ پر ملی تھی اور اس سفر پر آنے والے تمام اخراجات بھی اسی شخص نے ادا کئے۔

ایسا ممکن ہوا MissTravel.com ویب سائٹ کی وجہ ہے جو ایسے پرکشش خواتین اور مردوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملاتی ہے جو اکٹھے سفر کرنے کی خواہش رکھتے ہوں۔ جیسیکا کو فیس بک پر ایک کہانی پڑھنے پر اس ویب سائٹ کا پتہ چلا اور وہ تجسس میں مبتلا ہو گئی۔ اس سب پر اسے یقین تو نہ آیا لیکن اس نے ویب سائٹ اس امید سے اکاﺅنٹ بنا لیا کہ شائد اسے بھی کوئی چھٹیاں گزارنے کیلئے مل جائے۔

جیسیکا کا کہنا ہے کہ ”ویب سائٹ پر میری پروفائل کی تصدیق کیلئے 24 گھنٹے لگے لیکن اس سے پہلے ہی کئی لوگوں کی جانب سے مجھے پیغامات ملنے شروع ہو گئے۔ کچھ لوگ پہلے بات چیت کرنا چاہتے تھے جبکہ کچھ لوگوں نے تو سیدھا ہی کہا کہ یہ چھٹیوں کی تاریخیں ہیں، کیا تم جانا چاہتی ہو؟۔“

آخرکار اسے ایک اسے شخص کی جانب سے دعوت دی گئی جو کسی کنونشن میں شرکت کیلئے کیلیفورنیا جا رہا تھا ۔ وہ امریکہ میں رہتا تھا اس لئے سفر سے پہلے دونوں کے درمیان ملاقات ممکن نہ تھی لیکن مختلف ذرائع اور واٹس ایپ کے ذریعے دونوں کے درمیان بات چیت ہو گئی اور اس طرح وہ ایک دوسرے کیلئے اجنبی نہ رہے۔

جب جیسیکا کو لگا کہ وہ اس شخص کے ساتھ محفوظ ہے اور جانا چاہتی ہے تو اس نے آسٹریلیا نے لاس اینجلس کیلئے فلائٹ بک کروا دی۔

جیسیکا کا کہنا ہے کہ ”میں نے ائیرپورٹ سے اپنے لئے ایک انٹرنیشنل سم خریدی لیکن اس کے بعد ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا۔ میں وہاں پہنچی تو مجھے احساس ہوا کہ کچھ چیزیں اپنے ساتھ لانا بھول گئی ہوں۔ وہ شخص مجھے شاپنگ کیلئے ساتھ لے گیا اور مجھے وہ سب کچھ دلوایا جو میں چاہتی تھی، میں کچھ دیر کیلئے تو شاہانہ زندگی گزار رہی تھی۔“

اس تمام سفر کے دوران جیسیکا نے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا جبکہ اس شخص نے اسے مختلف تحائف اور دیگر چیزیں بھی خرید کر دیں۔ جیسیکا کا کہنا ہے کہ وہ لاس اینجلس میں ہلٹن ہوٹل میں رہی، ویگاس میں وائن ہوٹل میں اور میامی میں اوشن ڈرائیو نامی ہوٹل میں ٹھہرے اور اس سارے سفر میں دونوں کیلئے الگ الگ کمرے بک کئے گئے۔

جیسیکا نے کہا کہ اگرچہ ویب سائٹ پر کچھ لوگوں نے اسے سفر کی پیشکش کے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہنے کی تجویز بھی دی لیکن جب بھی کوئی اس کے ساتھ رابطہ کرتا تو وہ اسے صاف صاف بتا دیتی کہ وہ کیا چاہتی ہے۔ جیسیکا کا کہنا ہے کہ اس کا سفر اتنا خوبصورت رہا کہ وہ بہت جلد دوبارہ جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جیسیکا نے دیگر خواتین کو بھی اس ویب سائٹ کے استعمال کا مشورہ دیتے ہوئے یہ نصیحت کی ہے کہ وہ اس بات کو ضرور یقینی بنائیں کہ جن مردوں کے ساتھ جانا چاہتی ہے ان کے ساتھ جانا محفوظ ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس