گھر کے پیچھے لان میں کھودی گئی قبر سے خاتون کی لاش برآمد، لیکن ساتھ ہی قبر سے چپس کا پیکٹ اور ایک خط بھی نکل آیا، اس پر کیا لکھا تھا؟ دیکھ کر پولیس والوں کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں

گھر کے پیچھے لان میں کھودی گئی قبر سے خاتون کی لاش برآمد، لیکن ساتھ ہی قبر سے ...
گھر کے پیچھے لان میں کھودی گئی قبر سے خاتون کی لاش برآمد، لیکن ساتھ ہی قبر سے چپس کا پیکٹ اور ایک خط بھی نکل آیا، اس پر کیا لکھا تھا؟ دیکھ کر پولیس والوں کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کنیٹیکٹ سے گھر کے لان میں دفن کی گئی ایک مقتول خاتون کی لاش برآمد ہوئی جس کے ساتھ چپس کا ایک پیکٹ، پرفیوم کی ایک شیشی اور ایک خط بھی دفن کیا گیا تھا۔ اس خط کی تحریر پڑھ کر پولیس بھی ہکا بکا رہ گئی۔ پریس ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق کنیٹیکٹ کے شہر فیئرلینڈ کی رہائشی اس خاتون کا نام ویلیری ٹیمین تھا جسے اس کے شوہر لک ٹیمین نے سر اور گردن میں گولیاں مار کر قتل کیا اور لاش گھر کے صحن میں ہی دفن کر دی۔ جب پولیس نے سراغ ملنے پر کھدائی کی اور لاش باہر نکالی تو خط اور دیگر چیزیں بھی برآمد ہو گئیں۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں برآمد ہونے والی دیگر چیزوں کی نشاندہی نہیں کی لیکن پوسٹمارٹم رپورٹ میں وہ درج کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں خط کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس کی تحریر کا لب و لہجہ معذرت خواہانہ تھا گویا قاتل اپنے کیے پر مقتول سے معافی کا خواستگار تھا۔

نومولود بچے کو 14 مرتبہ خنجر مار کر قبر میں پھینک دیا گیا لیکن پھر کیا ہوا؟ ایسا انجام کہ جان کر پوری دنیا دنگ رہ گئی، کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا کہ ایسا بھی ممکن ہے

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو فی الحال جیل میں ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ اس کی بیوی دراصل ہیروئن کی عادی تھی اور وقوعے کے روز بھی اس نے بہت زیادہ ہیروئن پی رکھی تھی۔ جس پر وہ طیش میں آیا۔ تاہم مقتولہ کے دوستوں اور اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر خواتین کے ساتھ مراسم تھے اور وہ انہیں کہتا تھا کہ میری شادی جلد ختم ہونے والی ہے۔ کیونکہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ چنانچہ اس نے راستے سے ہٹانے کے لیے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ پر تشدد بھی کیا گیا اور دو گولیاں ماری گئیں۔ اس کی موت سر میں لگنے والی گولی کی وجہ سے ہوئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس