اپنی محنت ار لگن کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہوں ، مومل شیخ

اپنی محنت ار لگن کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہوں ، مومل شیخ
 اپنی محنت ار لگن کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہوں ، مومل شیخ

  

لاہور ( این این آئی ) اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اپنی محنت اور لگن کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہوں ، اگر کوئی اچھی فلم آفر ہوئی تو ضرور کروں گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کمرشل سینماکی ترجیحات بدل گئی ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ موضوعات کو بھی وسعت دینا ہوگی، فن وراثت میں ملا، شوبز انڈسٹری میں شناخت اپنے کام سے بنائی ہے۔

مومل شیخ نے کہا کہ ہمارے ہاں شروع دن سے ہی کوئی پلاننگ نظر ہی نہیں آرہی تھیں۔ اسی لیے فلم میکنگ کے نئے تقاضوں اور فلم بینوں کی بدلتی ترجیحات سے ہم آہنگ نہ ہونے کے باعث اسٹوڈیوز کو تالے لگ گئے۔ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے زبانی کلامی ہی باتیں ہوتی رہیں مگر عملی طور کچھ نہیں کیا گیا تاہم مجھے خوشی ہے کہ اب اچھی فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں جنہیں دیکھنے کے لئے لوگ بھی سینما گھروں میں آرہے ہیں۔

مزید : کلچر