ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں تیزی‘ہانگ کانگ میں مندی کا رجحان

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں تیزی‘ہانگ کانگ میں مندی کا رجحان

ٹوکیو(اے پی پی) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی جبکہ ہانگ کانگ میں مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو میں کاروباری سرگرمیوں کے کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 35.30 پوائنٹس کی بہتری سے 16998.91 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.05 فیصد یا 0.63 پوائنٹس کے معمولی اضافے سے 1357.20 پوائنٹس ہو گیا۔ ہانگ کانگ میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.12 فیصد یا 29.06 پوائنٹس کی کمی سے 23365.33 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ۔

شنگھائی میں تیزی کی صورتحال رہی اور اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.12 فیصد یا 3.66 پوائنٹس کی بہتری سے 3087.54 پوائنٹس اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.10 فیصد یا 2.08 پوائنٹس کے اضافے سے 2054.51 پوائنٹس رہا۔

mik/skr/mrb 1228

مزید : کامرس