پاکستا ن کی معروف کمپنی سیمسول انٹرنیشنل دنیا میں حلال کاسمیٹکس بنانے والی کمپنیوں میں شامل ہو گئی

پاکستا ن کی معروف کمپنی سیمسول انٹرنیشنل دنیا میں حلال کاسمیٹکس بنانے والی ...

لاہور(پ ر)پاکستا ن کی معروف کمپنی سیمسول انٹرنیشنل دنیا میں حلال کاسمیٹکس بنانے والی کمپنیوں میں شامل ہو گئی ہے ۔پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے تحت تیار ہونے والی حلال مصنوعات کے سٹینڈرڈاور کاسمیٹکس ، پرسنل کیئر مصنوعات کے لیئے گائیڈلائن کے تحت متعلقہ ادارے کو اختیار دیا گیا ہے کہ آڈٹ اور شرعی تقاضوں پر پورا اترنے والی کمپنیوں کو تفصیلی آڈٹ کے بعدسرٹیفیکیٹ جاری کیئے جائیں۔حکومت پاکستا ن کی طرف سے مقرر کردہ ادارے SGSنے سیمسول کی مکمل رینج کو حلال سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے ۔اس سرٹیفیکیٹ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ تصدیق شدہ مصنوعات کے اجزاء مستند کارخانوں سے ہی آتے ہیں اور ان کی تیاری کے مراحل اور فیکٹریاں بھی کوالٹی اور حلال کے شرعی تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔سیمسول 1962سے پاکستان کا مقبول برانڈ ہے اور اس کی مصنوعات ملکی اور غیر ملکی مارکیٹس میں عام ہیں۔حلال سرٹیفیکیٹ کے حصول سے سیمسول کی تمام پراڈکٹس کی مانگ اور برآمد ات پر مثبت اثر پڑے گا ۔

جو کہ ملک کی صنعت اور تجارت کے لیئے بھی مفید ثابت ہو گا۔

مزید : کامرس