کاشتکاروں کومحفوظ بیج کی بذریعہ قرعہ اندازی مفت فراہمی جاری
فیصل آباد (آن لائن) حکومت پنجاب خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کاشتکاروں کو ہرگاؤں میں ترقی دادہ اور کنگی سے محفوظ بیج بذریعہ قرعہ اندازی مفت فراہم کررہی ہے۔ پنجاب کے 23ہزار سے زائد دیہاتوں میں ترقی پسند کاشتکاروں میں گندم کا بیج بذریعہ قرعہ اندازی مفت دیا جارہا ہے۔ آبپاش علاقوں میں دو بوری اور بارانی علاقہ جات میں ایک بوری فی کاشتکار فراہم کی جائے گی۔نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو گندم کی کنگی سے محفوظ بیج کی ایک لاکھ بوری کی فراہمی سے صحت مند بیج کی کاشت کو فروغ دینے سے کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار اور آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
جس سے ملک کے زرمبادلہ میں اضافہ کے ساتھ ملک گندم میں خود کفیل ہونے کے علاوہ غذائی قلت پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔ کاشتکارمزید معلومات اور راہنمائی کے لیے ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب کے فون نمبر 0429900734یا زرعی ھیلپ لائن0800-15000پر رابطہ کریں۔۔