ڈی آئی جی وسیم احمد سیال کی والدہ کی رسم قل میں اہم شخصیات کی شرکت

ڈی آئی جی وسیم احمد سیال کی والدہ کی رسم قل میں اہم شخصیات کی شرکت

لا ہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی وسیم احمد سیال کی والدہ مسز کرنل احمد خان کی رسم قل انکی رہائش گاہ 208ڈبل جی بلاک ڈیفنس لاہور میں ادا کی گئی ۔رسم قل میں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب طلحہ برکی ،سابق آئی جی پنجاب شوکت جاوید ،ڈی آئی جی کیپٹن (ر)سید احمد مبین ،ڈی آئی جی شعیب دستگیرسمیت دیگرپولیس افسران اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پرقرآن خوانی ،مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

مزید : علاقائی