بین الاضلاعی’’ شیرو‘‘ کارموٹرسائیکل چورگینگ سے تفتیش جاری

بین الاضلاعی’’ شیرو‘‘ کارموٹرسائیکل چورگینگ سے تفتیش جاری

لاہور(وقائع نگار)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی کی جانب سے کاروموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی شیرو کاروموٹر سائیکل چورگینگ کے گرفتار کئے گئے4ارکان سے تفتیش جاری،ملزمان کی مدد سے مزید گینگز اور ان کے مفرور ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ،پولیس حکام۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل اینٹی وہیکل سٹاف نے مخبر کی اطلاع پرریڈ کر کے بین الاضلاعی شیرو کار وسائیکل چور گینگ کے سرغنہ فیصل علی عرف شیرو اور اس کے دو ساتھیوں محمد امجد اور سرفراز احمد کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری کی گئی2کاریں،4موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیزاور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیں تھیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزمان اپنے طریقہ واردات میں تجارتی مراکز پلازوں، گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ماسٹر کیز کے ذریعے کھول کرفرار ہو جاتے تھے۔ دوران تفتیش ملزموں نے گواجرانوالہ سمیت لاہور کے مختلف تھانوں کی حدود سے کار وموٹر سائیکل چوری کی درجنوں مزیدوارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ تینوں ملزمان فیصل، امجد اور سرفراز آپس میں بھائی ہیں اور ریکارڈ یافتہ ہیں جو اس سے قبل بھی چوری کے مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں ۔

مزید : علاقائی