ماں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے زندگی کاخاتمہ کرلیا

ماں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے زندگی کاخاتمہ کرلیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )شاہدرہ ٹاؤن میں ماں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر 16سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے جمیل پارک کے رہائشی 16سالہ اسد نے ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کر لی۔ اطلا ع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا جسے بعد ازاں ضروری کا رروا ئی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیاگیا ۔

مزید : علاقائی