پنجاب،24گھنٹوں میں566ٹریفک حادثات،6افراد جاں بحق

پنجاب،24گھنٹوں میں566ٹریفک حادثات،6افراد جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز566ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 653 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ159افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران 6افراد جان کی بازی ہارگئے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں465موٹر سائیکلز، 82 آٹو رکشے،62 موٹر کاریں، 41 مسافر بسیں، 27 ٹرک اور 59 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی