صوبائی دارالحکومت ، ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

 لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق غا لب ما ر کیٹ کے علاقہ گلبر ک سنٹر کے ڈ ی جی بٹ سے ڈا کو ہزارو ں نقد ی موبائل فون لے اڑے ۔ اس حوالے تھا نہ غا لب ما ر کیٹ سے را بطہ کیا گیا تو پو لیس نے لاعلمی کا ظہا ر کیا ۔ با دامی با غ کے علا قہ کھو کھر روڈ پر مجاہدکے گھر سے تین ڈاکو 4لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی لیکر فر ار ہو گئے۔کو ٹ لکھپت میں سہیل کے گھر سے 4ڈاکوؤں نے فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین لئے۔نشتر کا لو نی میں 2ڈاکو ؤ ں نے امانت کے گھر سے 2لا کھ کی نقد ی اور دیگر سامان لوٹ لیا اور ڈیفنس اے میں شر یف اور اسکی فیملی سے ساڑھے تین لاکھ،نو اب ٹا ؤ ن میں طارق سے ڈیڑھ لاکھ با ٹا پو ر میں شو کت سے 60ہزار،ستوکتلہ میں طا ہر قر یشی سے50ہزار اور کاہنہ میں شہبا ز سے 17ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مغل پو رہ میں رحمن کو مزدا اور شاہدرہ میں شہباز،یکی گیٹ میں ندیم،ریس کورس میں عرفان،اقبال ٹاؤن میں عمران،نواں کوٹ میں رحمن،گلشن اقبال میں طارق ،نواب ٹاؤن میں شاہد،اچھرہ میں عثمان،کاہنہ میں اعظم اور کوٹ لکھپت میں مشتاق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی