منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،ناکوں پرکارروائی

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،ناکوں پرکارروائی

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )صو با ئی دا ر الحکومت میں ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف کی جا نب سے منشیا ت فروشوں کے خلا ف کر یک ڈا ن میں تیزی کی ہدا یت پر پو لیس نے رواں ما ہ کے دورا ن مختلف مقامات پرنا کے لگا کر کا رروا ئی کرتے ہوئے در جن سے زائد منشیا ت فروش گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے لا کھو ں رو پے کی منشیا ت بر آمد کر لی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ڈ ی آئی جی آپریشز کی جا نب سے منشیا ت کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران شہر میں مختلف مقاما ت پر پو لیس نے کا رروا ئی کرتے ہو ئے در جنو ں افرا د کو گرفتا ر کر لیا اور ان کے قبضہ سے لا کھو ں ما لیت کی منشیا ت بر آمد کر لی ہے ۔دوروز قبل اقبا ل ٹاؤن ڈویژن میں واقعہ تھا نہ شیرا کو ٹ میں پو لیس اہلکا رو ں نے نا کے سے منشیات فروش گرفتارہزاروں روپے مالیت کی 1کلو سے زائد چرس برآمدکر لی ۔پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے دا خلی اور خارجی راستوں پر مشتبہ افراد کے حوالے سے سخت چیکنگ کے احکامات دیے ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی