سی سی پی اونے اوورسیزپاکستانی کا گھرخالی نہ کرنے کانسٹیبل معطل کردیا
لا ہور (کرائم رپورٹر) کیپیٹل سٹی پو لیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر)محمد ا مین وینس نے اوورسیز پا کستا نی محمد شا ہین کا طے شد ہ مد ت میں گھر خالی نہ کرنے پر کانسٹیبل نوید اقبال کو نوکری سے معطل اور محکمانہ انکوائری کے علاوہ گھر فوری طور خالی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔یہ حکم انہوں نے اپنے آفس میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا، اے ڈی سی (آر)طاہر فاروق اور ریونیو آفیسر (نزول)ایوب بھٹی کے علاوہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے آفیسر نے شرکت کی۔اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادکے تنازعات ، لین دین اور گھریلو جھگڑوں سے متعلق 33 درخواستیں پیش کی گئیں۔ سی سی پی او نے فرداً فرداً تمام اوورسیز کے مسائل سنے اور انکے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق محمد شاہین نے اسلام پورہ میں واقع اپنا گھر کانسٹیبل نوید اقبال کو کرائے پر دیا۔ کانسٹیبل مالک کو نہ تو کرایہ دے رہا تھا اور نہ ہی گھر خالی کر رہا تھا۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے کانسٹیبل کو ایک ماہ میں گھر خالی کرنے کا حکم دیامگر اس نے مقررہ مدت میں گھر خالی نہ کیا جس پر سی سی پی او لاہور نے نوید اقبال کو فوری طور پر معطل کرنے اور ڈی ایس پی سبزہ زار کو اگلے اجلاس میں اس کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ اسی طرح اوور سیز شکیل پراچہ نے درخواست دی کہ اس نے پاکستان میں ٹریول ایجنسی قائم کی اور سید عبدالرحمن کو ٹکٹوں کے لئے 22,50,000 روپے مختلف اوقات میں دےئے مگر اس نے ٹکٹس جاری نہیں کیے اور رقم غصب کر لی ۔ سی سی پی او نے دونوں پارٹیوں کو سنا مگر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ جس پر سی سی پی او نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو عبدالرحمن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔سہیل احمد نے درخواست دی کہ فہیم نے کہا کہ اسے بحریہ ٹاؤن میں 39 لاکھ روپے کا پانچ مرلے کا پلاٹ لے کر دیتا ہوں اور میں نے 10 لاکھ روپے بطور بیعانہ دیا جبکہ باقی رقم پلاٹ ٹرانسفر ہونے کے بعد دی جائے گی ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ عبدالرشید کے نام پر کوئی پلاٹ نہ ہے۔ رقم واپس مانگنے پر فہیم اور عبدالرشید غائب ہوگئے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ اوور سیز فیروز احمد نے درخواست دی کہ 12 سا ل قبل اس کے والد نے شمس اسلام خاں کو گھر کرائے پر دیا۔ اب وہ گذشتہ تین سال سے کرایہ بھی نہیں دے رہا اور نہ ہی گھر خالی کر رہا ہے جس پر سی سی پی او نے شمس اسلام کو ایک ماہ تک گھر خالی کر کے مالک کے حوالے کیا جائے۔