گڑھی شاہو، لڑائی میں زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

گڑھی شاہو، لڑائی میں زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )گڑھی شاہو میں چندد روز قبل لڑائی جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا 20سالہ نوجوان رات گئے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کروا دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گڑہی شاہوہ کے علاقے مین بازارمیں چند روز قبل محلے داروں اویس اور ریاض کا معمولی بات پر لڑائی جھگڑا ہو گیا طیش میں آکر ملزم ریاض نے اویس کے سر پر اینٹوں سے وار کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا اویس کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا تھا جہاں وہ چند روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا دی ہے مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود بھی ملزم ریاض کو تاحال گرفتار نہیں کیا ہے ۔

مزید : علاقائی