کلینک میں پراسرارطورپرہلاک ہونے والی خاتون سپردخاک

کلینک میں پراسرارطورپرہلاک ہونے والی خاتون سپردخاک

لاہور(وقائع نگار) فیکٹری ایریا میں کلینک میں چیک اپ کے لیے آئی ہوئی 7ماہ کی حاملہ خاتون کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دی جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا کی رہائشی ہما نامی خاتون 7ماہ کی حاملہ تھی، روٹین چیک اپ کے لیے وہ ایک پرائیوٹ کلینک پر گئی جہاں اس کی اچانک حالت غیر ہو گئی اور اسی دوران اس کی موت واقع ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر لواحقین کی بڑی تعداد کلینک کے باہر جمع ہو گئی اور انہوں نے کلینک کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔جسے گزشتہ روز پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق متوفیہ کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ وصول ہونے پر ہی سامنے آئے گی ۔اس حوالے سے ورثا کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز ہما کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی