کاہنہ ، تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، خاتون 8ماہ کے بچے سمیت جاں بحق

کاہنہ ، تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، خاتون 8ماہ کے بچے سمیت جاں بحق

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )ٖ کاہنہ میں تیزر رفتار کا اور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں خاتون 8ماہ کے بچے سمیت جاں بحق جبکہ کار سوار کار سمیت موقع سے فرار ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے ایلیٹ ٹاؤن کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 25سالہ سفینہ بی بی اور اس کا 8ماہ کاشیر خوار بچہ شدید زخمی ہو گئے ،جنہیں طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں ڈاکٹروں نے دونو ں کی موت کی تصد یق کردی ۔جبکہ شوہر جمیل معمو لی زخمی ہو گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانہ میں منتقل کر کے نامعلوم کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی