بیگم کوٹ،باباصداحسین امام بارگاہ میں مجلس عزا،سی ٹی اوکادورہ

بیگم کوٹ،باباصداحسین امام بارگاہ میں مجلس عزا،سی ٹی اوکادورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے امام بارگاہ بابا صدا حسین بیگم کوٹ شاہدرہ میں جاری پروسیشن کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک افسران کے ہمراہ شاہدرہ،راوی روڈ،لاری اڈا،لوئر مال سمیت مختلف علاقوں کا وزٹ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ایس پی ٹریفک سٹی کی نگرانی میں3ڈی ایس پیز، 13 انسپکٹرز، 40پٹرولنگ آفیسرزاور185ٹریفک وارڈنز مامور کےئے گئے ہیں جبکہ 2عارضی پارکنگ سٹینڈزاور 6مختلف مقامات پر ڈائیورشن پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں تاکہ ٹریفک پرابلم نہ ہو۔سی ٹی اونے وارڈنزکواس بریفنگ دیتے ہوئے اس بات پر زوردیاکہ ہر قسم کی پارکنگ کم از کم دوسو گز دور کروائی جائے ڈیوٹی کیساتھ ساتھ مشکوک افراداورلاوارث چیزوں پربھی کڑی نظررکھیں۔شہری راہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 1915پر ہمہ وقت کال کرسکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -