امریکہ نے طالبہ سمیکہ قادر کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے اعزازی سفیر نامزد کردیا

امریکہ نے طالبہ سمیکہ قادر کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے اعزازی سفیر نامزد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)امریکہ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طالبہ سمیکہ قادر کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے اپنا اعزازی سفیر نامزد کیا ہے۔ اس حیثیت سے سمیکہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا ہے۔17سالہ سمیکہ قادر نشتر میڈیکل کالج ملتان میں ایم بی بی ایس کے پہلے سال کی طالبہ ہیں۔ سمیکہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے والد نے محنت مزدوری کرکے انھیں پڑھایا لکھایا۔سمیکہ نے اپنی محنت اور ذہانت کی وجہ سے ہمیشہ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے میرٹ پر میڈیکل کالج میں داخلہ حاصل کیا اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی کاوشوں سے یو ایس ایڈ کے مالی تعاون کے باعث سمیکہ کے تمام تعلیمی اخراجات پورے ہورہے ہیں۔ ایو ایس ایڈ کی جانب سے سمیکہ کو گزشتہ ماہ امریکہ بھیجا گیا جہاں انھوں نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیا۔ سمیکہ دنیا کی ان چار طالبات میں شامل ہیں جنھیں اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا موقع دیا گیا۔ امریکہ کی خاتون اول مشل اوباما نے 20ستمبر کو سمیکہ قادر اور دیگر طالبات کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب میں مدعو کیا۔


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں سمیکہ قادر نے کہا کہ میرے لیے لڑکیوں تعلیم بہت اہمیت رکھتی ہے۔ لڑکیوں کو بھی لڑکوں کی طرح تعلیم حاصل کرنے کا حق ملنا چاہیے۔ اس حوالے سے یو ایچ ایس کے رجسٹرار ڈاکٹر اسد ظہیر نے کہا کہ سمیکہ کا نام میرٹ پر چنا گیا اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان امن، مساوات اور ہم آہنگی کا علمبردار ہے۔